جسمانی ریمانڈ پر جیل سے لایا گیا ملزم تھانے میں ہلاک ہو گیا

 جسمانی ریمانڈ پر جیل سے لایا گیا ملزم تھانے میں ہلاک ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: جسمانی ریمانڈ پر  ٹاون شپ انوسٹی گیشن کی زیر حراست ملزم  ہلاک ہو گیا۔

ملزم وقار الطاف کو جسمانی ریمانڈ پر جیل سے تھانے لایا گیا تھا۔ انوسٹی گیشن پولیس نے ملزم سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش کرنی تھی۔

انوسٹی گیشن پولیس  کا کہنا ہے کہ  حوالات میں طبعیت خراب ہونے پر ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی ۔ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔  پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ کا پتہ چلے گا۔