ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

 تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات کے موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات نےاطلاع دی کہ گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اوراسلام آباد میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکانہے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال  اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان،شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال،گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان 

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔