افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم شارجہ جانے کیلئے تیار

افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم شارجہ جانے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغانستان کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے شارجہ جانے کیلئے تیاری کر لی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ہمسائیہ ملک افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم شاداب خان کی قیادت میں کل شارجہ روانہ ہو گی ، عبوری ہیڈ کوچ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ ینگ کھلاڑی بہت باصلاحیت اور جیت کے لیے پرجوش ہیں ، عبوری کپتان شاداب خان سمیت ینگ پلیئرز پر مشتمل قومی اسکواڈ کی کل (بدھ) کو متحدہ عرب امارات روانگی ہو گی۔

 سیریز کے لیے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری پانے والے عبدالرحمان نے اسے اپنے لیے چیلنج اور اعزاز قرار دیا ،قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرحمان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی افغانستان کے خلاف جیت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، نوجوانوں نے پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنسز دیں اور اب شارجہ میں بھی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں، پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24، 26اور 27مارچ کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer