ویب ڈیسک: پی آئی اے نے یوم پاکستان کے موقع پر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے اندرون ملک تمام پروازوں پر 23 مارچ کے خصوصی موقع پر اپنے صارفین کے لیے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق صارفین کے لیے یہ خصوصی رعایت "یوم پاکستان " کے پر مسرت موقع پر کیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کے تمام صارفین اس خصوصی رعایت سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔