رمضان المبارک کے دوران  لیسکو اور واپڈا کے دفتری اوقات کار جاری

رمضان المبارک کے دوران  لیسکو اور واپڈا کے دفتری اوقات کار جاری
کیپشن: LESCO, Logo, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو اور واپڈا نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار جاری کر دیئے۔
 وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات تک واپڈا اور لیسکو کے دفتری اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو دوپہر بارہ بجے دفاتر بند ہوجائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ مقدس کے اوقات کار پر عملدرآمد یکم رمضان المبارک سے ہو گا۔