الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے پارلیمنٹ تحلیل

 الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے پارلیمنٹ تحلیل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں الیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ مہاوجیرا لانگ کارن نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے فرمان کی توثیق کر دی ہے۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں مئی میں انتخابات ہونے ہیں اور تھائی لینڈ میں پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 45 سے 60 دن بعد انتخابات کرانا لازم ہیں تاہم ابھی تک انتخابات کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق عام انتخابات میں موجودہ وزیراعظم پرایوتھ چن اوچا کی کنزرویٹو رائلسٹ تھائی نیشن پارٹی کو خود ساختہ جلا وطن سابق تھائی وزیراعظم تھاکشن شنوا وترا سے سخت مقابلے کا چیلنج درپیش ہے۔