ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کا مینارپاکستان جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کا مینارپاکستان جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان تحریک انصاف کا 22 مارچ کو مینارپاکستان پر ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو حکومت کی جانب سے 22 مارچ کو جلسے کی اجازت نہیں مل سکی ، جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر پاور شو کرنے کیلئے 23 مارچ کا انتخاب کیا ہے اور پی ٹی آئی انتظامیہ کی جانب سے حکومت کو جلد درخواست بھی دی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور چودھری پرویزالہٰی کی ملاقات میں جلسے کی تاریخ پرمشاورت کی گئی ، پی ٹی آئی اب 23مارچ کوجلسے کی درخواست دے گی، حکومت نے ابھی تک 22مارچ کو جلسے کی اجازت نہیں دی ، پی ٹی آئی ذرائع نے بتایاکہ جلسے کے انتظامات کیلئے کم از کم 3دن درکار ہوں گے، اجازت نہ ملنے کے باعث اب 22مارچ کو جلسے کا انعقاد ممکن نہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer