شہرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے؟ جانئے

Traffic accidents,during 24 hour
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والے 293 ٹریفک حادثات میں 340 افراد زخمی ہو گئے ۔ 
ریسکیو 1122کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 293 ٹریفک حادثات ہوئے، حادثات میں مجموعی طور پر 340 افراد زخمی ہوئے، 172 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا  جبکہ 168 معمولی زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت برتنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔