کونسی بھارتی اداکارہ کو  پیدائش کے وقت دوسرے بچے سے تبدیل کیا گیا ؟ اہم انکشاف  

Bollywood,actress,Rani mukharji
کیپشن: ,Rani mukarji
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) معروف بالی ووڈ  اداکارہ  کو پیدائش کے وقت  ایک دوسرے بچے سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش کے وقت ہسپتال میں بڑی ہی دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ  رانی مکھر جی نے بتایا کہ جب وہ  پیدا ہوئیں تو ہسپتال میں ایک پنجابی فیملی کی بچی کے ساتھ تبدیل ہو گئی تھیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب میری والدہ کرشنا مکھرجی کو شک ہوا تو انہوں نے ہسپتال میں شور شرابا کیا اور کہا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے، میری بیٹی کی آنکھیں تو براؤن تھیں۔

رانی مکھرجی نے بتایا کہ والدہ اور ہسپتال کے عملے نے مجھے ہسپتال میں ڈھونڈنا شروع کر دیا اور انہوں نے مجھے ایک پنجابی فیملی کے کمرے میں موجود پایا جن کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ گھر والے آج بھی مجھے مذاق  کرتے ہیں کہ اصل میں تم ایک پنجابی ہو لیکن غلطی سے ہماری فیملی میں آ گئی ہو۔