بھینس کے شکار کیلئے آنے والی شیرنی کے ساتھ کیا ہوا؟ ، ویڈیو وائرل

tigress,tries,Hunting,buffalo
کیپشن: tigress,trying to Hunt buffalo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )شیر کو جنگل کابادشاہ کہا جاتا ہے جو دیگر جانوروں کا باآسانی شکار کر لیتا ہے لیکن بھینس کا شکار کرنےوالی شیرنی کو منہ کی کھانی پڑی۔

سوشل میڈیا پر  اکثر شیروں کے شکار کی بہت سی وائرل ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن مذکورہ ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جنگل  میں بھینسوں کا ایک غول دکھایا گیا ہے جب ایک بھینس  گہری جگہ سے اوپر چڑھنے کی کوشش کرتے پھنس جاتی ہے اسی اثنا میں ایک شیرنی اسے دبوچ لیتی ہے اور شکار کرنے کی کوشش کرتی ہے  لیکن دوسری شیرنیاں بھی مدد کے لئے آجاتی ہے۔

جوں ہی شیرنی بھینس کا شکار کرنے کیلئے اس پر لپکتی ہے تو  بھینسوں کا  ریوڑ اپنے دوست کو بچانے کی خاطر آجاتا ہے  یہ صورتحال دیکھ کر شیرنی بھاگ جاتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by طبیعت (@nature27_12)