ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کروڑوں انعاما ت جیتنے کا سنہری موقع،پب جی ای گیمز ٹورنامنٹ

pubg mobile pro tournament
کیپشن: pubg mobile pro tournament
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : '' پب جی ''موبائل نے پروفیشنل کھلاڑیوں کے لیے پاکستان کا پہلا پرو لیول ٹورنامنٹ متعارف کرا دیا۔ پب جی موبائل  جو پاکستان کا  معروف آن لائن بیٹل رائل پلیٹ فارم، نے پروفیشنلز کے لئے پہلے خصوصی پرو لیول گیمنگ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا ہے۔ جس میں ای  گیمز پروفیشنل جیت سکیں گے کروڑوں کے انعامات۔

پب جی موبائل پرو لیگ پاکستان 2022 ( پی ایم پی ایل 2022 بہار) کےنام سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں پب جی گیم کے پروفیشنل کھلاڑی اپنی ٹیموں کے ہمراہ شرکت کریں گےاور 18 دنوں تک شائقین دیکھ سکیں گے دم بخود کردینے والی گمیز کے جان توڑ مقابلے ۔ یا درہے ان میں آخری مرحلے کے تین دن بھی شامل ہیں ۔ اور سب سے مزے کی خبر سب سے آخر میں وہ یہ کہ یہ سب مقابلے شائقین سوشل میڈیا پر یعنی یوٹیوب ، فیس بک اور دیگرپلیٹ فارمز پر لائیو دیکھ سکیں گے 

ایونٹ کا آغاز 22 مارچ کو فائنل کے ساتھ 15 سے 17 اپریل تک ہونا ہے۔ کل انعامی پول  ایک کروڑ 76 لاکھ روپے جو ، جو پاکستان میں  کسی بھی ای اسپورٹس گیمزکے لئے سب سے بڑا انعام ہے ۔ گزشتہ سال کی پی ایم پی ایل کی اعلیٰ رینکنگ ٹیموں، جن میں ٹیم، آر تھری جی آئی سی آئی ڈی ای، 3 ایکس ایسپورٹس، کیوورٹی، میٹر شاٹ ایکس ایسکی ای اسپورٹس، ٹیم ٹی یو ایف، 52 ایکس آرج ایسپورٹس، اور کوانٹم ریج شامل ہیں، کو پی ایم پی ایل میں مقابلہ کرنے کے لیے براہ راست دعوت نامہ موصول ہوا۔ پی ایم پی ایل پاکستان کوالیفائر کے ذریعے کوالیفائی کیا گیا۔

جوش و خروش کو بڑھانے اور مزید مستحکم مسابقتی ماحول پیدا کرنے کے لیے، PMPL اب موسمی ریلیگیشن کے بجائے 1 سالہ سائیکل پر چلے گی، جس کا مطلب ہے کہ آئندہ 2022 PMPL پاکستان سپرنگ میں مقابلہ کرنے والی ٹیمیں موسم خزاں میں بھی مقابلہ کریں گی۔ 

۔ نیلم منیر خان، آئمہ بیگ، اور بلال سعید جیسے فنکار فائنل کے لائیو سٹریم کے دوران پرفارم کریں گے جبکہ چیٹ کے ذریعے کھلاڑیوں سے بات چیت بھی کریں گے۔ مزید معلومات کےلئے  شائقین سے درخواست ہے کہ وہ پب جی موبائل کے فیس بک، انسٹاگرام، اور یوٹیوب کے  پیجنز کا وزٹ کرتے رہیں۔