ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 طلبہ کیلئے گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر

گرمیوں کی چھٹیاں
کیپشن: Student Summer Vacation.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے سکولوں کے طلباء کو اس سال گرمیوں کی چھٹیاں کا ہوم ورک نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تاحال صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے طلباء کے لئے یکساں قومی نصاب کے تحت نیا نصاب شائع نہیں کیا اور نئے نصاب کی عدم دستیابی نے اساتذہ میں تشویش پیدا کردی ہے۔ خدشہ ہے کہ طلباء کو نئے تعلیمی سال کا نصاب گرمیوں کی تعطیلات سے پہلے نہیں مل سکے گا جس کا مطلب ہے کہ ان کی گرمیوں کی چھٹیوں کے دو مہینے ضائع ہو جائیں گے۔

صرف لاہور میں زیر تعلیم پانچ لاکھ سے زائد بچوں کے لیے تیس لاکھ سے زائد کتابیں درکار ہوں گی۔ دو ماہ میں اتنے بڑے پیمانے پر کتابوں کی اشاعت ٹیکسٹ بک بورڈ کے لیے ایک مشکل کام ہے۔

دوسری جانب نجی اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ نصابی کتب کی پرنٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران کتابوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی جبکہ سرکاری اسکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ایس این سی کو مرحلہ وار ملک بھر میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں اگست 2021 میں پہلی سے پانچویں جماعت کے لیے یکساں نصاب متعارف کرایا گیا تھا۔ اسے اس سال اگست میں چھٹی سے آٹھویں جبکہ 2023 میں نویں سے بارہویں کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor