مصر میں فرعونی  دور کے چار ہزار سال پرانے مقبروں کی نقاب کشائی  

 مصر میں فرعونی  دور کے چار ہزار سال پرانے مقبروں کی نقاب کشائی  
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصر میں قدیم قبرستان سے 4 ہزار سال پرانے پانچ فرعونی ادوار کے مقبروں کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی ثقافتی ورثے میں شامل قدیم مصری دارالحکومت میمفس کا ایک وسیع و عریض قبرستان سقرہ سے 4 ہزار سال پرانے پانچ فرعونی ادوار کے مقبروں کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

  یہ قدیم مقبرے  جو محفوظ شدہ پینٹنگز سے مزین ہیں،ماہرین آثار قدیمہ نے دریافت کیے ہیں۔مصر کی قدیم نوادرات کی سپریم کونسل کے سربراہ مصطفی وزیری کا کہنا ہے کہ پانچ مقبرے دریافت کیے گئے ہیں  تمام  اچھی حالت میں ہیں۔

مصر کی سیاحت اور نوادرات کی وزارت کا کہنا ہے کہ یہ مقبرے پرانے فروعونی دور کے اعلیٰ حکام کے ہیں جو چار ہزار سال سے زیادہ پرانے ہیں۔

 وزارت سیاحت اورنوادرات کے مطابق ان مقبروں میں پتھر کے بڑے تابوت، لکڑی کے تابوت اور چھوٹے مجسمے موجود تھے جبکہ مٹی کے برتن سمیت دیگر نوادرات بھی موجود تھی۔