ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجل علی نے نقاب اوڑھ لیا، مداح حیران

سجل علی
کیپشن: Sajjal Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور  اداکارہ سجل علی کو نقاب میں دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

 سجل علی نے انسٹاگرام پر ایک انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہوں  نے سیاہ عبایا پہن رکھا ہے اور چہرے کو نقاب سے مکمل ڈھانپا ہوا ہے۔

سجل  کی اس ویڈیو میں بیک گراؤنڈ پر گلوکار دانیال ظفر کا اڑھ چلیے گانا بھی سنا جاسکتا ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر ویڈیو میں موجود سجل علی کا پہناوا کسی شوٹنگ کے لیے ہے  تاہم مداح اس حوالے سے متجسس ہیں۔

ایک صارف نے اداکارہ کی ویڈیو کو ان کے ڈپریشن سے جوڑا اور لکھا کہ وہ مایوس ہیں اور یہی وجہ ہے جب انسان مایوس ہو تو مذہب اور روحانیت کی جانب رخ کرتا ہے۔

عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ کہیں اداکارہ رمضان ٹرانسمیشن تو نہیں کررہیں۔

 ایک صارف نے سجل کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے توبہ کرلی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor