ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جان ابراہم نے 27 سال سے مٹھائی کیوں نہیں کھائی ؟

جان ابراہم
کیپشن: John Abraham
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے نامور اداکار جان ابراہم نے حال ہی میں  انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 27 سال سے مٹھائی نہیں کھائی۔

بالی ووڈ کے جان ابراہم اداکارہ شلپا شیٹھی کے فٹنس شو  پروگرام میں مہمان بنے جس دوران انہوں نے فٹنس کے حوالے سے   مختلف انکشافات کیے۔

جان ابراہم کا کہنا تھا کہ کیرئیر کے آغاز میں ہی چینی چھوڑ دی تھی کیوں کہ چینی سے زیادہ کچھ خطرناک نہیں، اگر سگریٹ سے زیادہ کچھ خطرناک ہے تو وہ چینی ہے۔دوران شو جان ابراہم نے بتایا کہ انہوں نے 27 سال سے مٹھائی نہیں کھائی اور  اپنی پسندیدہ مٹھائی کے ایک کتلے کوبھی ہاتھ نہیں لگایا۔

جان ابراہم نے ایک اور انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ 18 برسوں میں صرف 3 بار چھٹیاں لیں،اس کے باجود جان ابراہم اس عمل کو  وہ درست قرار نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنے کام سے ایک وقفہ لینا چاہیے کیوں کہ یہ سب بہت بورنگ ہے جو انہوں  نے کیا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor