زیتون سٹی میں پلاٹ الائٹمنٹ کی پہلی قرعہ اندازی کر دی گئی

Zaitoon City first ballot
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: زیتون سٹی میں پلاٹ الائٹمنٹ کی پہلی قرعہ اندازی کر دی گئی جس میں 6 سو سے زائد خوش نصیبوں کو پلاٹ نمبر الاٹ کئے گئے۔

 کارپوریٹ آفس میں منعقدہ تقریب میں انتظامیہ کی جانب سے کمپوٹرائزڈ طریقے سے پلاٹ الائٹمنٹ کا عمل مکمل کیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل مینجر وسیم اصغر نے کہا کہ زیتون گروپ نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں ۔ زیتون سٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور جلد پلاٹس کا قبضہ مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی میں تمام ضروریاتی زندگی کی سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گی۔

تقریب میں ہیڈ آف کسٹمر کیئر ڈپارٹمنٹ فیصل مغل،سجاد بھٹی، ذیشان احمد، ہیڈ آف سیلز محمد عرفان ، ملاحم ایسوسی ایٹس کے سی ای او عامر رفیق گجر ، ارحم ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیگٹو محمد سرفراز ، الکبیر ایسوسی ایٹس کے سی ای او مہر کبیر ، حاجی الماس، شیخ عمیر اور سوسائٹی کے رجسٹرڈ ڈیلرز کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹولیپ اوورسیز انکلیو کے حوالے سے دستخط کی تقریب ہوئی جس کا اہتمام زیتون گروپ اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے کیا تھا ۔

معاہدے کے تحت ٹو لیپ اوورسیز انکلیو میں تین مرلے کی بکنگ 2 لاکھ 25 ہزار، 5 مرلے کی بکنگ 3 لاکھ 75 ہزار اور 7 مرلے کی بکنگ 4 لاکھ 80 ہزار سے ہو گی جبکہ باقی رقم کی ادائیگی آسان اقساط میں ہو گی ۔