ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

گائتری دیوی
کیپشن: Gayatri Devi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں تامل انڈسٹری کی مشہوراداکارہ ڈولی ڈی کروزعرف گائتری ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق  ڈولی ڈی کروز  بھارتی شہرحیدرآباد میں ہولی منانے کے بعد دوست کے ساتھ گھرواپس جارہی تھیں کہ ان کی گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہوکرفٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی۔حادثے میں ڈولی کی 38سالہ دوست بھی ہلاک ہوگئیں۔

  جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی26 سالہ مشہوراداکارہ گائتری جن کا اصل نام ڈولی ڈی کروزتھا ۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل ’جلسا رائیڈو‘ اور انسٹاگرام پر پوسٹس کے ذریعے شہرت حاصل کی۔انہوں نے  ویب سیریز ’میڈم سر میڈم انتھے‘ میں اداکاری پرشہرت حاصل کی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor