آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کی مناسبت سے نئی ویڈیو جاری کردی

آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کی مناسبت سے نئی ویڈیو جاری کردی
کیپشن: ISPR Release New Anthem Vedio
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاک فوج نے 23 مارچ کی مناسبت سے نئی ویڈیو جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرنے شاد رہے پاکستان کی ٹوئٹ کرتے ہوئے ویڈیو شئیر کی ہے۔

چار روز قبل شاد رہے پاکستان، پاک فوج نے 23 مارچ کے موقع پر منفرد انداز میں تیار کیا گیا ملی نغمہ جاری کیا تھا۔نغمے کے بول ہیں تیری میری ہے اک پہچان شاد رہے یہ پاکستان، گونج رہی یہ آواز شاد رہے یہ پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا تھا کہ شاد رہے پاکستان۔

 خیال رہےکہ پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس نغمے کو نہ صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے۔یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں نے اس نغمے کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔