ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

  ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، چھٹی کے روز کا مزہ دو بالا، بارش اور تیز ہواؤں سے درجہ حرارت میں واضح کمی۔بتایا گیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔
 تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہ اور چھٹی کے روز کا مزہ دو بالا ہو گیا ، بارش اور تیز ہواو¿ں سے درجہ حرارت میں واضح کمی ہو گئی ہے۔
بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔ شہر میں کوٹ لکھپت، گرین ٹاؤن، جوہرٹاؤن، والٹن، کلمہ چوک، لبرٹی، گلبرگ، فیروزپورروڈ،اچھرہ،مزنگ،گلشن راوی ،گڑھی شاہو،دھرم پورہ،مغلپورہ،صدرکینٹ ،الحرم گارڈن، سنٹرل پارک کے علاقے میں میں بارش اور تیز ہواؤں سے درجہ حرارت میں واضح کمی ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکادرجہ حرارت کم سے کم 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈبارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔
 واضح رہے کہ موسم بدلتے ہی گزشتہ چند روز سے گرمی کا زور بڑھنے لگا تھا، شہر لاہور میں صبح موسم خوشگوار جبکہ دوپہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے دیکھنے میں آ رہا تھا، محکمہ موسمیات نے پہلے ہی موسم کے حوالے سے بتا دیا تھا کہ لاہور سمیت ملک کے دوسرے متعدد اضلاع میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں بھی موسم جزوی ابرآلودرہنے کی توقع ہے، دیر ،سوات، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیر ستان، بنوں ، ڈی آئی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔