ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کا خطرہ، شہباز شریف کا حکومت سے بڑا مطالبہ

کورونا کا خطرہ، شہباز شریف کا حکومت سے بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاؤن کیا جائے اور حکومت فی الفور لاک ڈاؤن کی تیاریاں کرے جبکہ عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی اور چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاؤن کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں۔

میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا جبکہ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔