بھارتی اداکار رشی کپور کا وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ

بھارتی اداکار رشی کپور کا وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا 2 لاکھ 76ہزار 4 سو 72 ہوگئی ہے،اب تک 11ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 91ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

ہر ملک اپنی حیثیت کے مطابق فیصلے کررہا ہے،بھارت میں مودی سرکار نے جنتا کرفیو نافذ کیا ہے،پاکستان نے بھی بڑی حد تک عوام پر پابندیاں لگائی ہیں لیکن مکمل لاک ڈائون کا اعلان نہیں کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی،ہمایوں سعید نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

ایسے میں معروف بالی وڈ اسٹار رشی کپور نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔رشی کپور نے  ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

بھارتی اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'نہایت ہی ادب کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں، پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ ماضی میں ہم ایک تھے،رشی کپور نے مزید کہا کہ 'کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے ، اس معاملے میں کوئی انا نہیں، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں،اپنے پیغام کے آخر میں رشی کپور نے انسانیت زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

رشی کپور کے ٹوئٹ کے جواب میں پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے بھی ان کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer