شفیق آباد میں افسوسناک حادثہ، 2 مزدور جاں بحق، متعدد کی حالت غیر

 شفیق آباد میں افسوسناک حادثہ، 2 مزدور جاں بحق، متعدد کی حالت غیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) شفیق آباد بند روڈپر فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 7 بےہوش ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بند روڈ پر واقع جوتے بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے بعد گیس پھیلنے سے وہاں موجود 2 مزدو رعمران اور صفدر جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 مزدوروں کی حالت غیر ہونے پر انہیں میو ہسپتال متنقل کر دیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق بوائلر میں موجود کیمیکل کی گیس کے باعث وہاں موجود مزدورد م گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

پولیس اور فرانزک کرائم سین یونٹ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جبکہ فیکٹری مالک کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کی طبیعت بہتر ہونے پر بیان قلمبند کیے جائیں گے جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer