سٹی 42 : لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے ۔
کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی ایف 145 کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔ اے ٹی سی حکام نے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی، طیارہ فضا میں ہی چکر لگانے لگا لگا۔
کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز او ڈی 131 لو بھی لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی، طیارہ فضا میں ہی چکر لگانے لگا۔ دبئی سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 787 بھی فضا میں چکر لگانے لگی ۔