سٹی 42 : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وزیراعظم پاکستان اورپاکستانی عسکری قیادت کے معترف نکلے ۔
سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ تکنیکی مذاکرات کے موقع پرجے ڈی وینس نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف میرے اورامریکی صدر کے عزیز دوست ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اپنی بہترین صلاحیتوں سے امن مذاکرات کو اس مقام تک لیکر آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ تین ماہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سب سے زیادہ رابطہ رکھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی بہترین لیڈرشپ کے بغیر آج ہم اس مقام پر نہ ہوتے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خود کو بہترین سفارت کار کے طورپرمنوایا۔
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کا بیان پاکستان کے بہترین عالمی سفارتی کرداراوربڑھتے دو طرفہ تعلقات کا مظہر ہے۔