ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 سالہ بھارتی بلے باز کا نیا عالمی ریکارڈ

15 سالہ بھارتی بلے باز کا نیا عالمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارت کے 15 سالہ نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے سری لنکا اے کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ویبھو سوریہ ونشی نے صرف 11 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے کوشلیا ویرارتنے کے پاس تھا۔

نوجوان بلے باز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 29 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 8 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 324 سے زائد رہا۔

ویبھو سوریہ ونشی اپنی برق رفتار بیٹنگ کے باعث لسٹ اے کرکٹ کی مشترکہ تیز ترین سنچری کے قریب پہنچ گئے تھے، تاہم 132 کے مجموعی اسکور پر مڈ آف پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور سنچری مکمل نہ کر سکے۔

اپنی ریکارڈ ساز نصف سنچری کے دوران انہوں نے 5 چوکے اور 5 چھکے جڑے، جبکہ سری لنکن باؤلرز ان کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔

شاندار کارکردگی کے بعد ویبھو سوریہ ونشی ایک بار پھر کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جبکہ رواں ماہ وہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کے لیے بھی تیار ہیں۔