عابد چودھری:سبزہ زار کے علاقے میں گھریلو ناچاقی کے باعث مبینہ طور پر خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 30 سالہ ثناء نے مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔