ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: مختلف علاقوں میں قتل و خودکشی و دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

لاہور: مختلف علاقوں میں قتل و خودکشی و دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور میں مختلف علاقوں میں قتل و خودکشی و دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ علاقے میں کوٹ کمبوہ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
داتا دربار چوک کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،ایدھی ترجمان کے مطابق 40سالہ شخص بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا تھا۔
لاری اڈا ،چاندنی چوک کے قریب 30 سالہ شخص نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا۔
 اسی طرح شاہدرہ ہسپتال کے قریب 25 سالہ شخص حرکتِ قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت مغل پورہ کا رہائشی 25 سالہ محمد عظیم کے نام سے ہوئی۔
سبزہ زار کے علاقے میں گھریلو جھگڑے میں 30 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی،30 سالہ ثناء نے گھریلو تنازع پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی،ثناء کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
 ایک اور واقعے میں کوٹ لکھپت کے علاقے میں 55 سالہ شخص نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں،ترجمان کے مطابق 55 سالہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم جاوید نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
 ترجمان کے مطابق پولیس نے تمام واقعات کے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا