ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ سال حج رجسٹریشن 22 جون سے شروع، فیس کے بغیر آن لائن درخواستیں وصول ہوں گی

آئندہ سال حج رجسٹریشن 22 جون سے شروع، فیس کے بغیر آن لائن درخواستیں وصول ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال کے حج کے لیے رجسٹریشن کا عمل 22 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت کی ہدایت کے مطابق عازمین حج پیر سے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہشمند افراد سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے، جبکہ صرف رجسٹرڈ عازمین کو ہی آئندہ سال حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پر آن لائن رجسٹریشن کا عمل بند کر دیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ کی معیاد نومبر 2027 تک ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کے مرحلے پر عازمین سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، جبکہ رجسٹریشن کروانے والے افراد پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بھی حج ادا کر سکیں گے۔