ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوباز وی لاگر کا اہلیہ کو بہت بڑا گلدستہ، نعمان اعجاز نے کلاس لے لی

شوباز وی لاگر کا اہلیہ کو بہت بڑا گلدستہ، نعمان اعجاز نے کلاس لے لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اداکار نعمان اعجاز نے ایک شو باز  وی لاگر کی جانب سے اپنی اہلیہ کو دیے گئے "مہنگے گلدستے" کو نان سینس قرار دے دیا۔

کسی شو باز وی لاگر نے  اپنی بیوی کو ایک بہت بڑا گلدستہ تحفے میں دیا اور  اس کی اپنے "شوشل میڈیا" میں شو مارنا شروع کر دی ، شو باز وی لاگر نے دعویٰ کیا  کہ اس گلدستے پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔

سائز میں خاصے بڑے لیکن بے ڈھنگے گلدستے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر اچھا ٹیسٹ رکھنے والے لوگوں کو اچھا نہیں لگا، اداکار نعمان اعجاز تو اس شو بازی پر اتنے تپ گئے کہ انسٹاگرام اسٹوری میں اس شو باز شوہر کی اچھی خاصی خبر لے ڈالی۔

نعمان اعجاز نے شو باز وی لاگر کے تحفے کو نان سینس قرار دیتے ہوئے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ میری بہنوں برائے مہربانی اپنے شوہر یا اپنے بوائے فرینڈز سے اس طرح کی بے وقوفی کی امید نہیں رکھیں، یہ صرف ایک سوشل میڈیا کانٹینٹ ہے، حقیقی محبت نہیں۔

 https://urdu.geo.tv/assets//uploads/updates/2025-06-21/407312_1222567_updates.jpg

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب غریب معصوم لوگ پھر بھگتے گے۔

اداکار نے اپنی اسٹوری کے آخری میں زور دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں اصل رشتے کا مطلب یہ نمائشی چیزیں یا سوشل میڈیا ٹرینڈ نہیں، یہ رشتہ اپنی عزت اور حقیقی کنکشن خود بناتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer