ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت، ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں؛ طیب اردوان

مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت، ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں؛ طیب اردوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نیتن یاہو ہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے لہٰذا مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں۔

ان خیالات کا اظہار ترک صدر طیب اردوان نے اوآئی سی وزرائے خارجہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پرحملے کررہا ہے اور مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکارکررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کے بعد ایران پرحملہ کردیا ہے۔ 

طیب اردوان نے کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں، خطےکو مزید تباہی سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کےلیے کردار ادا کرے، اسرائیلی حملوں سے خطہ تباہی کی طرف جارہا ہے، اسرائیل اورایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنا ہوگا۔ 

ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے اور اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، نیتن یاہوہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، اسرائیل اس جنگ کو پورےخطے میں پھیلانا چاہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلےکا حل سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے، ہمارا خطہ مزید جنگ یاعدم استحکام برداشت نہیں کرسکتا۔

اپنے خطاب کے دوران طیب اردوان نے فلسطین کے دو ریاستی حل کا بھی مطالبہ کیا۔