ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کو مطلوب "خنجر گروپ" گرفتار

لاہور پولیس کو مطلوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر میں جرائم پیشہ افراد، سٹریٹ کریمنلز و ڈاکوؤں کی شامت آگئی، لاہور پولیس کو مطلوب "خنجر گروپ" گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ڈولفن ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خنجر گروپ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو تیز دھار آلہ و خنجر سے دھمکا کر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے 10 منٹ قبل شہری سے موبائل و کیش چھین کر فرار ہوئے تھے، تاہم ڈولفن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو لبرٹی گول چکر کے قریب راؤنڈ اپ کر لیا۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق خنجر گروپ کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل، کیش، خنجر، موٹر سائیکل برآمد ہوئی، شہری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی نشاندہی کر دی۔ 

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان 32 سے زائد چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے، جن کی شناخت اکبر، وشال، شمس کے نام سے ہوئی، جنہیں مزید کارروائی کیلئے تھانہ گلبرگ کے حوالے کردیا گیا۔