ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، آپریشن کے دوران زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔