سٹی42: پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق سیکرٹری امجد امین بٹ انتقال کر گئے۔
اُن کا نماز جنازہ آج ظہر کے بعد 01:30 بجے اسلامیہ کالج ریلوے روڈ پر ادا کی جائے گی اور تدفین میانی صاحب قبرستان میں کی جائے گی۔
ان کے انتقال پر کھیلوں کے حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔