وقاص احمد : مانگا منڈی میں بھٹے کی دیوار گر نے سےایک شخص جاں بحق،3زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق اڈہ 62 ماشاء اللہ برکس ملتان روڈ پر اینٹوں کے بھٹے کی دیوار گری۔ واقعے میں جاں بحق شخص کی شناخت 42 سالہ محمد ستار عمر کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دی۔