علی ساہی:گاڑیاں رجسٹرڈ ناکرانے اور ٹوکن ٹیکس ادا نا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دید ی گئیں۔
گاڑیاں رجسٹرڈ،ٹوکن ٹیکس ادا کرلیں ورنہ مشکلات کا سامنا ہوگا۔مارکیٹ،پلازوں،عوامی مقامات پر چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دید ی گئیں۔
ڈائریکٹر موٹرز لاہور شاہد گیلانی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔عوامی مقامات کیلئے ایک انسپکٹر،3کانسٹیبلان پر مشتمل 4ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
ڈائریکٹر موٹرزشاہد گیلانی کے مطابق ٹیمیں عوامی مقامات پر شام کے اوقات میں ڈیفالٹرز گاڑیوں کی چیکنگ کرینگی۔مارکیٹس وعوامی مقامات پرڈیوٹی کامقصدٹیکس وصولی یقینی بنانا ہے۔
اس حوالے سےبینکوں کے نام پر رجسٹرڈ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے وصولی کیلئے مراسلے جاری کیاگیا ہے۔
شاہد گیلانی نے بتایا کہ40ہزار سے زائد ڈیفالٹرز گاڑیاں کے واجبات زیر التوا ہیں،سرکاری محکموں کی نادہندہ گاڑیوں کےسربراہان سے بھی رابطہ کیا گیا ۔ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔