وسیم احمد: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کے دوران امریکہ میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
فیفا صدر جیانی انفاٹینو کا کہنا ہے کہ سید محسن گیلانی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے فیفا کا مکمل تعاون جاری رہے گا۔
صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کی جانب سے فیفا صدر کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا،اس موقع پر فیفا کے جنرل سیکرٹری ماتیس گرافسٹروم بھی موجود تھے۔
صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ صدر انفانٹینو نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی،صدر جیانی انفانٹینو نے پاکستان فٹبال کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،صدر جیانی کو پاکستان فٹبال کے مستقبل کے روڈ میپ کے حوالے سے آگاہ کیا۔