شفقت ملانہ: کوٹ ادو خوشیاں غم میں بدل گئیں, زہریلے چاول کھانے سے مبینہ طور پر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق معاز کی شادی دو سے تین روز قبل ہوئی تھی،اہل خانہ کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ دائرہ دین پناہ نوجوان جوڑے نے چاول کھائے اور دودھ پیا تو ہیضہ ہوا۔
بیوی میاں سے پہلے گھر میں وفات پا گئی تھی، معاذ نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تھا، دونوں کی موت ہیضہ سے ہوئی کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔