ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جوڑے کے ہاں بیٹے کی  پیدائش

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جوڑے کے ہاں بیٹے کی  پیدائش
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دونوں فنکاروں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ایک ماہ بعد اپنی خوشی میں شامل کرلیا۔

 انہوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصویری پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے ننھے شہزادے کا نام بھی بتا دیا۔

 انہوں نے لکھا، ’ہم خوشی اور تشکر کے ساتھ اپنے بیٹے ولی حسن مرزا کا پیار کے ساتھ استقبال کرتے ہیں، محب اور صنم۔‘

سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دونوں نے کیپشن میں اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور مداحوں سے دعا طلب کی۔