فاران یامین:رات گئے سی سی ڈی کا دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ، مبینہ پولیس مقابلہ ہیئر کے علاقہ میں ہوا جس میں ایک ملزم مارا گیا۔
سی سی ڈی ذرائع کےمطابق مبینہ پولیس مقابلہ میں مبینہ ملزم وقاص مسیح مارا گیا، سی سی ڈی اہلکار زیر حراست ملزم کو ریکوری کے لئے ہیئر کے علاقہ لے کر گئے۔
مبینہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، زیر حراست ملزم وقاص ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
مبینہ مقابلہ میں ہلاکت ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔