ویب ڈیسک : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمے کی سماعت پر عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چھٹہ کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ، ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ،محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمات کا ریکارڈ پیش،عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو 10جولائی کو طلب کرلیا۔جسٹس انوار الحق پنوں نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔