ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کشتی حادثہ؛ گوجرانوالہ کی عدالت نے تین انسانی سمگلروں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

The court in Gujranwala grants two das remand of the human traffickers involved in the Greece troller incident, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یونان کشتی حادثہ کا سبب بنے والے تین گرفتار انسانی اسمگلرز کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزم شہزاد الہٰی کا تین روزہ اور ملزمان محسن اور شرافت کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

ایف آئی اے کی طرف سے ملزمان کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزمان سے پیسے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے 14 دن کا ریمانڈ درکار ہے تاہم عدالت نے ایک ملزم کا تین دن اور دو ملزماوں کا دو دن کا ریمانڈ منظور کیا۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ ریجن میں یوینان کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 111 بتائی جا رہی ہے۔