ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی درخواستوں پر سماعت 23 جون تک ملتوی

Imran Khan's Petition against hearing of Toshakhana case in IHC adjurned, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام کیانی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل کی طرف سے درخواست پر دلائل مکمل کیے گئے۔

 آئندہ پیشی (23 جون) کو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل جواب الجواب جمع کرائیں گے۔

 اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کوئی عدالتی نظیر موجود ہے کہ بغیر پیش ہوئے ضمانت ملی ہو؟

 اس پر وکیل اسد عمر نے کہا کہ حمزہ شہباز کو بغیر پیش ہوئے ضمانت دینے کی نظیر موجود ہے۔

 اس پر عدالت نے کہا کہ ہم کل تک کا وقت دے دیتے ہیں درخواست گزار پیش ہو جائیں۔ وکیل اسد عمر نے کہا کہ آپ اس درخواست کو حمزہ شہباز کیس کی طرح حفاظتی ضمانت میں تبدیل کردیں۔

 اس کے جواب میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ قانون واضح ہے درخواست گزار عدالت میں موجود نہیں ہیں۔

 عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو کل تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دے دی۔

 جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی اور کہا کہ درخواست گزار کل تک عدالت آ جائیں تو درخواستیں سن لیں گے۔