غلط سرجری نے بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگاڑ دیا، تصاویر سامنے آگئیں

Kannada actress Swathi Sathish's root canal
کیپشن: actress Swathi Sathish
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ کو دانتوں کی سرجری کرانا مہنگا پڑگیا، دانتوں کے سرجری نے اداکارہ کا چہرہ بگاڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش نے اس امید پر روٹ کنال کی سرجری کروائی تھی کہ اس سے انہیں اپنے دانتوں کے درد سے نجات  ملے گی لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ سرجری ان کا چہرہ ہی بگاڑ دے گی۔

سوشل میڈیا پر سواتی کی سرجری سے قبل اور بعد کی تصاویر کا موازنہ کیا جارہا ہے جس واضح طور پر دیکھا جاسکتا کے کہ سرجری کے بعد اداکارہ کے ہونٹ۔ منہ اور ناک کافی حد تک سوج گئے ہیں۔ کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے کافی پریشان ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق 20 دن ہوچکے ہیں کہ اداکارہ کا چہرہ سوجا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور اس کا اندازہ ہی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر تکلیف اور صدمے میں مبتلا ہوں گی۔سواتی کلینک کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی  غور کر رہی ہیں تاہم وہ اب دوسرے ہسپتال سے اپنے سوجے ہوئے چہرے کا بھی علاج کروا رہی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer