دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر

Solar panel,Punjab government,Subsidy
کیپشن: electricity tower
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)بجلی مہنگی ہوجانےپرکم آمدنی والےافراد کو سبسڈی پرسولر پینل دینے کی تجویز، پنجاب اجالا پروگرام کے تحت گھروں کوسولرپینل دینےکیلئےمحکمہ توانائی کےحکام وفاق سے مشاورت کرینگے۔

حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاں دو سو یونٹ تک ٹارگٹ سبسڈی دینے کی اصولی منظوری دے چکی ہے، وہیں اب پنجاب اجالا پروگرام کے تحت کم آمدنی والے افراد کو سولر پینل دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے گھروں کو سولر پینل دینے کی تجاویز حکومت پنجاب کو پیش کردی گئی ہیں،وفاقی حکومت کیساتھ مشاورت کے بعد سولر پینل کی تقسیم کے منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پنجاب حکومت توانائی کے شعبے میں عوام کو 100 ارب روپے کی سبسڈی دیگی، 45 فیصد گھرانوں کو ٹارگٹ سبسڈی ملےگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی پرسولر پینل دینے کیلئے صارفین کے گھروں کا انتخاب بجلی کے بلوں کو دیکھ کر کیا جائے گا۔