سٹی 42: قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئےسپورٹس بورڈ پنجاب کا بڑا اقدام ،ڈی جی سپورٹس پنجاب کی جانب سےانڈر 16، انڈر 18 اور انڈر 21 ہاکی مقابلےسالانہ کلینڈر میں شامل کرنےکا اعلان ۔
تفصیلات کےمطابق سپورٹس بورڈ پنجاب نےقومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیےعملی اقدامات کا آغازکردیا ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی ،ملاقات میں ایج گروپ ہاکی کی بحالی کا طریقہ کار طے کیا گیا جس کےمطابق ڈسٹرکٹ کی سطح پر انڈر 16 ہاکی مقابلے آئندہ ماہ شروع ہوں گے ۔
ڈسٹرکٹ انڈر 16مقابلوں کے بعد ڈویژن کی ٹیم بنائی جائے گی، انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی مقابلوں کے بعد ہر ڈویژن میں کیمپ لگائے جائیں گے ،اگست میں انڈر 16 انٹر ڈویژن ہاکی چیمپن شپ ہوگی ،25 دسمبر سے انڈر 18 ہاکی مقابلے ہوں گے،انڈر 21 مقابلے آئندہ سال 23 مارچ پر ہوں گے ،تمام ہاکی مقابلے سپورٹس بورڈ پنجاب کلینڈر میں شامل ہوں گے، ملاقات میں اولمپئن انجم سعید ، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان،ڈپٹی ڈئرایکٹرایڈمن رؤف باجوہ، ٹینس کوچ رشید ملک بھی ملاقات میں موجود تھے