سونیا حسین والد سے بات کرتے ہوئےجذباتی ہوگئیں

Sonya Hussyn
کیپشن: Sonya Hussyn
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف اداکارہ سونیا حسین نےفادرز ڈے کے موقع پر والد سے ہونے والی جذباتی گفتگو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

 تفصیلات کےمطابق  ڈراموں میں بہترین  اداکاری کرنیوالی  سونیا حسین نے اپنی آڈیو کال انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ والد سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔ فون کے اختتام پر اداکارہ اپنے جذبات قابو نہیں رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے جس کی پہچان ان کی رندھی ہوئی آواز سے ہوئی۔

سونیا نے پوسٹ شیئر کی اور اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے ابو، میری زندگی میں اگر کسی چیز کی کمی تھی تو وہ یہ کہ آپ کو کبھی نہیں بتاسکی کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتی ہوں۔

سونیا نے لکھا کہ میں شاید آج بھی ٹھیک سے نہیں بول سکی لیکن آپ نے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا تو ایسا لگا جیسے زندگی کا مقصد پورا ہوگیا ہو۔اداکارہ سونیا حسین  کا کہنا تھا کہ یہ سب لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں اور الفاظ کم پڑرہے ہیں لیکن میں بہت خوش ہوں۔

سونیا نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ فاصلے ہونے کے باعث میری یہ سب کہنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی لیکن آج وہ دن تھا، میری غلطی تھی جو میں نے یہ اعتراف کرنے میں 26 سال لگادیے۔