ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کا ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) تحریک انصاف کے ناراض اراکین کا معاملہ، پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے زلفی بخاری اور سید یاور عباس بخاری کو اراکین کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ناراض اراکین کے معاملے پر فاورڈ بلاک کا خدشہ بڑھنے لگا ہے جبکہ مرکز میں مکمنہ تبدیلی کی ہوا کے منفی اثرات صوبہ تک آسکتے ہیں، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے زلفی بخاری اور سید یاور عباس بخاری کونا صرف اراکین پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے بلکہ ان سے ملاقاتیں کرنے اور ان کے تحفظات سے ایوان وزیراعظم کو آگاہ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں زلفی بخاری اور سید یاور عباس بخاری نے اراکین سے ایک ملاقات بھی کی ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی بیک ڈور ڈپلومیسی، مقامی حکومتوں کا احتساب کرنے کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری تشکیل نہ دی جا سکی۔

حکومت کی جانب سے مقامی حکومتوں کا احتساب کرنے اور ان کے آڈٹ پیرا پر اعتراضات کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری تشکیل دینے کا فصیلہ کیا گیا جبکہ اس کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری بھی لی گئی۔

ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باجودہ تاحال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری تشکیل نہیں دی جا سکی، ابھی تک پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون بھی تشکیل نہیں دی گئی جس کے باعث تمام تر آڈٹ پیرا کا دبائو حکومتی کمیٹی پی اے سی ٹو پر ہے۔