کورونا زندہ دل لاہور کیلئے وحشت ناک سپنا، مزید 41 افراد جاں بحق

کورونا زندہ دل لاہور کیلئے وحشت ناک سپنا، مزید 41 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (بسام سلطان، قیصرکھوکھر) کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا جبکہ سہولیات کم پڑنے لگیں۔24 گھنٹے کے دوران وباء کی زد میں آکر41 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1166 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، شہرمیں مصدقہ مریضوں کی تعداد 33ہزار90 ہوگئی جبکہ شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 512 ہو گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 2 ہزار538 نئے کیسز سامنے آنے پر صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار216 ہوگئی، صوبے میں کورونا وائرس سے 82 مزید اموات  کے بعد مجموعی تعداد 1347 ہوگئی، اب تک 4 لاکھ 70 ہزار83 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل کے ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں مشتبہ کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 12 ہزار 374 ہو چکی ہے، اب تک کورونا وائرس کا شکار  17 ہزار 964 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی دنوں میں نوجوان تیزی سے وائرس میں مبتلا ہو رہے تھے اب عمر رسیدہ افراد وائرس کی زد میں آنے لگے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں، عمر رسیدہ افراد کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے، عمر رسیدہ افراد کا وائرس کی زد میں آنا مزید اموات کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ملازمین کا پے پیکج منظور کر لیا، پے پیکج کورونا وبا کے دوران نئے بھرتی ہونیوالے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ملے گا،نئے پے پیکج کے مطابق کنسلٹنٹ ڈاکٹر کو 38 ہزار350  روپے اعزازیے کے ساتھ 1 لاکھ 85 ہزار905 روپے تنخواہ ملے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer