ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساڑھے5 ماہ میں6 لاکھ 16ہزار کے ای چالان

ساڑھے5 ماہ میں6 لاکھ 16ہزار کے ای چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اپرمال (علی ساہی) لاہوریوں نے ٹریفک سگنل توڑنے کی عادت نہ چھوڑی، شہرمیں کیمروں سے مانیٹرنگ اور ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے وارڈنز کی موجودگی بھی شہریوں کے مزاج کو نہ بدل سکی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ساڑھے پانچ ماہ میں سیف سٹی اتھارٹی نے6 لاکھ 16 ہزارسے زائد چالان جاری کردیئے، شہرمیں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں گاڑیاں سڑکوں پررواں دواں رہتی ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مینول کے ساتھ ساتھ کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے لیکن شہری پھر بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے بازنہیں آتے۔

سیف سٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے ساڑھے پانچ ماہ کے دوران 3 لاکھ 40ہزار گاڑیوں،2 لاکھ 58 ہزار موٹرسائیکل و رکشا،9 ہزار کمرشل گاڑیوں کو چالان بھیجے گئے، جس کے نتیجے میں 4 کروڑ22 لاکھ 76 ہزار 400 روپے جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرایا گیا جبکہ گزشتہ سال 25 کروڑسے زائد جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔مشکلات سے بچنے  کے لئے شہری مقررہ تاریخ تک ای چالان کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی ناقص کار کردگی شہریوں کے لیے اچھی ثابت ہوئی، نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کیلئے  چالان کرنے کا ہدف کم کر دیا گیا۔ رواں مالی سال میں ٹریفک پولیس کو  چالان کرنے کی مد میں چار ارب بیس کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا جس کو ٹریفک پولیس پورا نہ کر سکی اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے دو ارب پچاس کروڑ روپے کے  چالان کیے گئے۔

  حکومت نے نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کو تین ارب ساٹھ کروڑ کے  چالان کرنے کا ہدف دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اب قوانین کی خلاف ورزی پر  چالان تو کرئے گی تاہم اب کارکردگی دکھانے کے لیے کیے جانے والے  چالان کم ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer