چئیرمین پختون فلاحی تنظیم حاجی باغی خان کی عیادت کے لئے مختلف شخصیات کی آمد

چئیرمین پختون فلاحی تنظیم حاجی باغی خان کی عیادت کے لئے مختلف شخصیات کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہرجمیل خان: رہنماء مسلم لیگ ن رانا مشہود احمد خان کی پختون فلاحی تنظیم کے مرکز آمد، کئی روز سے علیل حاجی باغی خان کی عیادت کی۔ن کا کہنا تھا کہ حاجی باغی خان پختون، پنجابی اتحاد کی علامت ہیں۔

چئیرمین پختون فلاحی تنظیم حاجی باغی خان کی عیادت کے لئے مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نےپختون فلاحی تنظیم کے مرکز گلشن راوی آکر حاجی باغی خان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ حاجی باغی خان پختون، پنجابی اتحاد کی علامت ہیں۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:’’عمران خان! سمجھ جاؤ نہیں تو 25 جولائی کو عوام سمجھائیں گے‘‘:خواجہ سعد رفیق

 اس موقع پر چئیرمین یوسی تہتر سہیل عامر، وائس چئیرمین حاجی زاہد خان، سینئر رہنما پیپلزپارٹی حاجی نادر خان ، عظیم شاہ، حاجی مسافر، حاجی یوسف خان ، حاجی قیوم زادہ ، صفدر خان، تیمور خان اور دیگر موجود تھے۔